ڈھونگ پنچائیت انتخابات، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

December 11, 2018

مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ پنچائیت انتخابات کے آخری مرحلے پر مختلف علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔

مشترکہ حریت قیادت نے پنچائیت انتخابات کے انتخابی حلقوں والے علاقوں میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔

ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز، دکانیں بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

حریت رہنماؤں نے کشمیری عوام سے ان ڈھونگ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے، مقبوضہ وادی کے لوگ پہلے بھی بھارت کے اس جھوٹے انتخابی ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کر چکے ہیں۔