کراچی ،ایم کیو ایم ساوتھ افریقا نیٹ ورک کےدو ملزمان گرفتار

December 11, 2018

سندھ رینجرز نے نارتھ کراچی سیکٹر ٹین میں کارروائی کر کے ایم کیو ایم ساوتھ افریقا نیٹ ورک کےدو ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کی نشاندہی پرعزیز آباد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیاگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان مستقیم اورمقیم کا تعلق ایم کیو ایم ساؤتھ افریقا نیٹ ورک سے ہے۔

ملزمان کی نشاندہی پرعزیز آباد بلاک 8 میں رینجر نےکا مکان پر چھاپا مارا ہے جس میں اسلحہ، ایمونیشن اورباردوی مواد کا بڑاذخیرہ برآمد ہوا۔ اسلحہ میں 195 رائفل گرینیڈ، 98 چالیس ایم ایم گرینیڈ شامل ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی میں 52 دستی بم،90 آوان بم، 11 آرپی جی سیون راکٹس ، 170 ڈیٹونیٹر، 2 ایم پی 5 رائفلز اوربڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مختلف اقسام کے راونڈز بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجر کے مطابق ڈی جی رینجرز نے برآمد ہونے والے اسلحے کا معائنہ کیا جبکہ ملزمان کو قانونی چارہ جوئیکیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔