فرانس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک، 11 زخمی

December 12, 2018

فرانس کےشہر اسٹراس برگ کےمرکزمیں کرسمس بازارکےقریب مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میںایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے علاقےکوگھیرے میں لےلیا، قریبی دکانیں اور ریستوران بند کردیے گئے۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ شہری اپنے گھروں میں رہیں۔

اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت بند کردی گئی جس کے باعث ارکان پارلیمنٹ، عملہ اور صحافی عمارت میں محصور ہوکر رہ گئے۔