مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ کو عالمی سیاست پر عبور حاصل تھا،شکیل قاسمی

December 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) علامہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی ؒموجودہ صدی کے واحد سیاستدان تھے جن کو عالمی سیاست پر عبور حاصل تھا،سیاسی اور مذہبی تدبر، استقامت،معاملہ فہمی او ر بردباری میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا،پاکستان اور مسلمانوں کودرپیش موجودہ بحرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہمیں ان کے افکار سے راہنمائی لینا ہو گی،ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزرمحمدشکیل قاسمی نے علامہ شاہ احمدنورانی صدیقیؒ کے پندرہویں یوم وصال کے حوالے سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، تقریبات سے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمائوں اور علماء ومشائخ نے خطاب کیا ۔