عظیم نصب العین کیلئے دی جانیوالی قربانیاں رواں تحریک کا انمول اثاثہ ہیں،حریت کانفرنس

December 12, 2018

کراچی(جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس نے شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ مجہ گنڈ کی معرکہ آرائی کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کئے گئے 14 سالہ کمسن شہید مدثر احمد پرے اور 17سالہ شہید ثاقب شیخ سمیت تینوں سرفروشوں کو ان کی قربانیوں کیلئے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم نصب العین کیلئے دی جارہی قربانیاں رواں تحریک کا انمول اثاثہ ہیں،ہمارے یہ جیالے سرفروش اپنے پیدائش حق، حق خودارادیت اور آزادی کیلئے اپنی اٹھتی جوانیاں نچھاور کررہے ہیں اور انکے پاکیزہ مشن کی آبیاری اور اسے پایہ تکمیل تک لیجانا قیادت اور قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ ایک بلند اور عظیم نصب العین کیلئے دی جارہی قربانیاں رواں تحریک کا انمول اثاثہ ہیں۔