مالم جبہ اراضی اسکینڈل،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا17دسمبر کونیب میں طلب

December 12, 2018

پشاور(ارشد عزیزملک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالم جبہ اراضی لیز اسکینڈل پرہونے والی انکوائری کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو پوچھ گچھ کے لئے آئندہ ہفتے پیرکے روز17دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمود خان مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت صوبائی وزیر سیاحت تھے۔ذرائع کے مطابق اسی کیس کے سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر عاطف خان اورسینٹر محسن عزیز کو بھی نیب نے انکوائری کے لئے 14دسمبرکوطلب کررکھا ہے۔