ہاکی ورلڈ کپ، آج 2 کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے

December 12, 2018

ہاکی ورلڈ کپ میں اب ٹرافی کے لیے مقابلہ 8 ٹیموں کے درمیان رہ گیا ہے، ایونٹ کے دو کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے، ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے اور آسٹریلیا کا فرانس سے ہوگا ۔

بھوونیشور میں جاری ہاکی کے سب سے بڑا ایونٹ ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کے لیے تو اس وقت ختم ہوگیا جب بیلجیئم نے اسے 5 گول سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

ایونٹ میں آج سے کوارٹر فائنلز شروع ہو رہے ہیں، پہلے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا 4 بجے شروع ہوگا ۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی یہ میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا سفر 12ویں پوزیشن پر ختم ہوا ہے۔