مظفر گڑھ: ٹرک اور وین میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

December 12, 2018

پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں کوٹ ادو کےقریب ٹرک اور وین میں ٹکر ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے کے 4 زخمیوں کو نشتر اسپتال اور ایک کو ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو منتقل کیا گیا ہے۔