بچوں کو ڈوبنے سے بچانے والا ’’اسمارٹ لائف کالر ‘‘

December 12, 2018

لیتھونیا کے سائنسدانوں نےایسی حیرت انگیز ڈیوائس تیار کی ہے جو بچوں کو پانی میں ڈوبنے سے بچا سکتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


صرف 120گرام وزن کی حامل’’بڈی،دی لائف کالر‘‘ڈیوائس بچوں کے گلے میں پہنائی جاتی ہے اور بچے کے پانی میں گرنے کی صورت میں ڈیوائس میں نصب نمی محسوس کرنے والا سینسرصرف تین سیکنڈز کے اندر کام کرتا ہے اور ڈیوائس میں چھپے ایئر بیگ کھل کر باہر آجاتے ہیں جو بچے کی گردن کو پانی سے باہر لے آتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آلہ بچوں کو ڈوبنے سے بچانے میں معاون ثابت ہوگا اور اس کے استعمال سے قیمتی جانیں بچائی جاسکیں گی۔