امریکا میں برف باری کاپانڈے بھی لطف اْٹھانے لگے

December 12, 2018

دودھ کی طرح سفید برف کی چادر پر سیر و تفریح کی تو کیا ہی بات ہے لیکن اگر اس کے ساتھ ساتھ آسمان سے برف بھی گر رہی ہو تو انسان تو انسان جانور بھی خوب لطف اْٹھاتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکا میں موجود اس پانڈے کو ہی دیکھ لیجئے جو برفباری کے موسم کا بھرپور مزہ لے رہا ہے ۔

یہ منچلہ پانڈا کبھی ڈھلوان سے سرکتے ہوئے تو کبھی پودوں میں اُلجھتے ہوئے برف پر لوٹ پوٹ ہو رہا ہے تو کبھی سرداورخوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو کر زندگی جینے کا فن بتا رہا ہے ۔