گوگل پر’ایڈیٹ‘ لکھو تو ٹرمپ کی تصویر کیوں آتی ہے؟

December 13, 2018

گوگل سرچ میں ایڈیٹ لکھو تو ٹرمپ کی تصویر کیوں آجاتی ہے ؟ گوگل کے سی ای او سُندر پچائی کو وضاحت کے لئے کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سُندر پچانی کا کہنا تھا کہ کہ ایسا کرنا کسی انسان کا کام نہیں۔ سرچ انجن تلاش کرنے پر کسی بھی لفظ کا جواب اُس لفظ کی تازگی،مقبولیت اور انڈیکس میں موجود اربوں ویب پیجز سے اس لفظ کا موازنہ کر کے خود دیتا ہے۔

گوگل کے سی ای او سُندر پچائی کی امریکی کانگریس کمیٹی کے سامنے پیشی ہوئی توامریکی ایوان نمائندگان کی ممبر زو لوفگرین نے نکتہ اٹھایا کہ ایسا کیوں ہے کہ گوگل پر لفظ’’ایڈیٹ‘‘ لکھا جائے تو امیجز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کیوں آجاتی ہے؟

گوگل کے سی ای او سُندر پچائی

گوگل کے سی ای او نے بتایا کہ گوگل کی کارکردگی مینوئل نہیں ہے، بلکہ جب کوئی صارف سرچ میں کوئی لفظ لکھتا ہے تو گوگل اس ’’لفظ‘‘ کی فریشنیس اور مقبولیت کے حوالے سے خود فیصلہ کرتا ہے۔ وہ یہ دیکھتا ہے کہ لوگ اس لفظ کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں؟ اس بنیاد پر گوگل کے انڈیکس میں موجود اربوں ویب پیجز سے اس لفظ کا موازنہ کیا جاتا ہے اور گوگل اس حوالے سے بہترین رزلٹ فراہم کردیتا ہے۔

سندر پچائی کا کہنا تھا کہ گوگل robust methodology استعمال کر رہا ہے، جو یہ بتاتی ہے کہ کسی بھی موضوع کے بارے میں کسی خاص موقع پرکیا کہا گیا؟

ایک موقع پر گوگل کے سی ای او سے براہ راست سوال کیا گیا کہ گوگل تعصب پسند ہے یا نہیں؟