فرانس:کرسمس بازار میں تین افراد کا قتل ،حملہ آورگرفتار نہیں ہوسکا

December 13, 2018

فرانس کے سرحد ی شہر اسٹراسبرگ میں منگل کو رات گئے کرسمس بازار میں حملہ کرکے 3 افراد کو ہلا ک اور 14 افراد کو زخمی کرنے والا حملہ آور تا حال گرفتار نہیں ہو سکا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


دو روزسے آٹھ سو کے قریب پولیس رینجر بمعہ دو ہیلی کاپیٹر مسلسل اس کی تلاش میں مصروف ہیں بدھ کے روز اس کی باقاعدہ شناخت جاری کی گئی جس میں بتایا کیا کہ29 سالہ شریفسی، فرانسیسی شہری ہے جو اسٹراسبرگ میں پیدا ہوا ۔

پولیس کو مطلوب ملزم گرفتاری کے لیےجرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں چھاپے مارے گئے کیونکہ قبل ازیں وہ فرانس کے علاوہ جرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں مجموعی طور 27 دفعہ گرفتار ہوکر مقدمات کا سامنا کرکےاور جیل جا چکا ہے۔