فرانسیسی پولیس کرسمس بازار حملے کے ملزم کو تاحال گرفتار نہ کرسکی

December 14, 2018

پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانسیسی سرحدی شہر اسٹراسبرگ میں منگل کی شب کرسمس بازار میں حملہ کرکے 3 افراد کو ہلا ک اور 14 افراد کو زخمی کرنے والا حملہ آور تا حال گرفتار نہیں ہو سکا ،سینکڑوں اہلکار اور دو ہیلی کاپیٹر مسلسل اس کی تلاش میں مصروف ہیں بدھ کے روز ملزم کی شناخت جاری کی گئی جس میں بتایا کیا کہ29 سالہ شریفسی فرانسیسی شہری جو اسٹراسبرگ میں پیدا ہوا پولیس کو مطلوب ہے ۔