اسٹاک ہوم: سانتا ریس کا انعقاد،سیکڑوں افراد شریک

December 14, 2018

دنیا بھر میں کرسمس کی آمدآمد ہے اور اس حوالے سے جہاں لوگوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے وہیں مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی کرسمس کی مناسبت سے سالانہ سانتا کلاز ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں سانتا کلاز شہر کی سڑکوں پر نکل آئے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس سانتا کلاز ریس میں سخت سردی کے باوجود بچوں،بڑوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور سفید اور لال رنگ کا مخصوص لباس زیب تن کئے نہ صرف تین کلو میٹر تک دوڑ لگائی بلکہ رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے اس دلچسپ ریس کو خوب انجوائے کیا۔