سیلز ٹیکس ریفنڈ ریفرنس ،3 ملزمان کومجموعی طور پر 46سال قید 8 کروڑ جرمانہ

December 15, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے دو ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا،الزام ثابت ہونے پر عدالت نے آصف ارشد کو بیس سال قید اور 2کروڑ بائیس لاکھ روپے جبکہ مرتضی علی کو 6سال قید اور 5کروڑ 27لاکھ روپے عادل ارشد کو 20سال قید اور 51لاکھ 69ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔