بھارتی عدالت نے رافیل طیارہ کیس میں مودی حکومت کو کلین چٹ دے دی

December 15, 2018

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خرید و فروخت کے معاہدے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کردیا۔ سیاستدانوں اور سماجی کارکنان کی جانب سے دائرہ درخواستوں میں بھارت کی سپریم کورٹ نے مداخلت سے روکتے ہوئے کہا کہ ’معاہدے کے عمل میں کوئی شبہ نہیں‘۔ سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے کہا کہ ’ہمیں فراہم کردہ تمام مواد میں ایسا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا جس سے حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کا الزام ثابت ہو۔