حاصل بزنجو نے نیب کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

December 16, 2018

کوئٹہ(صباح نیوز)نیشنل پارٹی کے سینیٹرمیرحاصل خان بزنجونےگزشتہ روز سینیٹ سیکرٹریٹ میں نیب کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی حاصل بزنجو نے اپنے نام پنجاب میں اربوں روپے کی جائیدادوں کے انکشاف کوحیران کن قرارقراردیتے ہوئے کہاکہ نیب کاکام لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا رہ گیا ہےہماری خواتین اور رشتہ داروں کے نام میڈیا پر آرہے ہیں نیب اب کسی اور کے ہاتھوں میں چلا گیا ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو تو ایک اور بیوی بھی دیدی ہے۔