3 شیشہ سنٹروں سے 8افرادپکڑے گئے

December 16, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ کوہسارپولیس نے تین شیشہ سنٹروں پرریڈکرکے8ملزموں کوگرفتارکر لیا۔ ضلعی انتظامیہ اورسینئرپولیس افسران کی ہدایت پرہفتہ کی رات کوہسارپولیس نے کیفے برن آؤٹ ، کیفے روف ٹاپ اورکیفے لیٹے پرچھاپہ مارکر منیجر اورکیفے سٹاف سمیت آٹھ ملزموں کوحراست میں لے لیا۔ پولیس نے تینوں شیشہ سینٹروں سے درجنوں حقے ، شیشے اورفلیورقبضے میں لے لئے۔