گلگت اسکردو روڈ پر تعمیر کیے گئے 5اہم پلوں کا افتتاح آج ہوگا

December 16, 2018

گلگت اسکردو روڈ پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے تعمیر کیے گئے 5اہم پل آج ٹریفک کے لیے کھول دئیے جائیں گے۔

ترجمان فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے مطابق مجموعی طور پر 73 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے، 3 ڈیلٹا اور 2 آر سی سی پلوں پر آج سے ہر قسم کے ٹریفک کی آمد ورفت شروع ہو جائے گی۔

گلگت اسکردو روڈ پر جگلوٹ کے قریب عالم برج کا افتتاح ایف ڈبلیو او کے ڈی جی میجر جنرل انعام حیدر ملک اور اسکردو کچورہ کے مقام پر سیپر شہید برج کا افتتاح فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان کریں گے۔

پانچوں پلوں پر 70 ٹن تک وزن گزار نے کی اجازت ہوگی۔

قیام پاکستان سے لے کر اب تک گلگت اسکردو روڈ پر موجود پرانے پلوں پر 16 ٹن سے زائد وزن لے جانے پر سختی سے پابندی عائد تھی۔