کرسمس کا بخار کرتب بازوں کے سر پر بھی سوار

December 17, 2018

کرسمس کی آمد میں بس کچھ ہی دن باقی ہے اور دنیابھر میں جہاں لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے وہیں کرتب باز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویڈیو میں نظر آنے والے اس منچلے کو ہی دیکھ لیں جو سانتا کلاز کا روپ دھارے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

یہ مناظر امریکی ریاست اوریگون میں دیکھے گئے جہاں کرتب بازی کا شوقین نوجوان ایکروبیٹک اسٹنٹ پیش کرتے ہوئے نہ صرف ایک پہیئے والی سائیکل پر سوارہوکر کرتب دکھا رہا تھا بلکہ آگ کے شعلوں سے کھیلنے کا بھی خطرناک مظاہرہ بھی کر رہا تھا۔

یوں سانتا کلاز کا روپ دھارے منچلے نوجوان کے کرتب سے دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے اور اُسکی مہارت کی خوب داد دی۔