کوہلی کے خلاف سب سے کامیاب بولر کون؟

December 17, 2018

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم مشکلات کی شکارہے، ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر 112رنز بنالئے ہیں، ٹیسٹ کے آخری روزجیت کے لئے اُسے مزید 175رنز کی ضرورت ہے جبکہ آسٹریلیا 5وکٹیں درکار ہیں۔

نیتھن لایون کوہلی کو آؤٹ کرنے کے بعد خوش نظر آرہے ہیں۔

بھارتی ٹیم کی مشکلات میں آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون کا بھی اہم کردار ہے، لیون نے پہلے 20 کے انفرادی اسکور پر مرلی وجے اور پھر کپتان ویرات کوہلی کو 17رنز پر پویلین کی راہ دکھادی۔

نیتھن لیون نے مجموعی طور پر ویرات کوہلی کو ساتویں مرتبہ آؤٹ کیا ہے جو کسی بھی بولر کی جانب سے ٹیسٹ میچوں میں بھارتی کپتان کو سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ کرنے کا اعزاز ہے۔