جھگڑے میں بیچ بچاؤ کرانے والافائرنگ کی زد میں آگیا

December 19, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں دوافرادکے جھگڑے میں بیچ بچاؤکراتے ہوئے حساس ادارے کاڈرائیورفائرلگنے سے زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بریگیڈئیرعلی رحمٰن بنگش کا ڈرائیوراسلم سوداسلف لینے کے لئے ڈھوک حسو آیا جہاں دوگاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے پرگاڑیوں کے مالکان آپس میں لڑپڑے جنہیں اس نے چھڑانے کی کوشش کی اسی دوران ان میں سے ایک شخص نے دوسرے پرفائرکیاجوڈرائیوراسلم کے دائیں کندھے پرلگاجس سے وہ زخمی ہوگیاآپس میں لڑنے والے دونوں افرادموقع سے فرارہوگئے۔