سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو سلوشن شروع کیا جائے‘ سردار تنویر الیاس

December 19, 2018

اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق صوبائی وزیر پنجاب زراعت‘ خوراک‘ پلاننگ و ڈیویلپمنٹ اور بلڈرز ڈیویلپرز ایسوسی ایشن کے صدر سردار تنویر الیاس خان متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے دورہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔ اُنہوں نے اپنے دورہ میں بین الاقوامی تاجروں کو پاکستان میں کاروباری مواقعوں‘ سرمایہ کاری کے فوائد اور سازگار ماحول کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اُنہیں پاکستان میں کاروبار کرنے پر آمادہ کیا۔ سابق وزیر نے تجویز دی کہ بورڈ آف انوسٹمنٹ میں ون ونڈو سلوشن شروع کیا جائے تاکہ ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ایک ہی چھت تلے بجلی‘ گیس کے مسائل کے حل سمیت یوٹیلیٹی بلز‘ ٹیکسز کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے مستقبل قریب میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔