ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 شہری زخمی

December 19, 2018

بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کی جانب سے کی گئی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں دو شہری زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں میں 16سالہ محمد عدنان اور 47سالہ محمد رشید شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرنے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔