کراچی، سی این جی بندش میں مزید 12 گھنٹے کا اضافہ

December 20, 2018

کراچی میں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش میں مزید 12 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد آج صبح 8 بجے کھلنے والے اسٹیشن اب رات میں8 بجے کھلیں گے۔

کراچی میںسی این جی اسٹیشنز کی بندش کے شیڈول میں اچانک تبدیلی کر دی گئی اور اب یہ آج صبح 8 سے رات 8 بجے تک مزید 12 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق فیصلہ سی این جی کے کم پریشر کی وجہ سے کیا گیا ہے، گیس سسٹم میں پریشر کی کمی کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی آئی ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث سی این جی بندش کے دورانیے میں 12 گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔