بہاولپور: فائرنگ سے دلہن ہلاک، دولہا زخمی

December 22, 2018

بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ اور تشدد سے دلہن موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دولہا شدید زخمی ہوگیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد اپنی سابقہ سالی ذکیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، خاتون کے کسی اور سے شادی کرنے پر ملزم نے انتقام لینے کےلیے جوڑے پر حملہ کیا۔

ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہےہیں ۔