ملتان میں پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک

February 28, 2016

ملتان .........ملتان میں سدرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے ۔

پولیس کے مطابق نوید اور عارف نے چند روز قبل نقش بند کالونی میں ڈکیتی کے دوران ایک چوکیدار کو مبینہ طور پر قتل کیا تھا۔

آج علی الصبح دونوں ملزم محمودکورٹ کے قریب ایک شہری سے رقم چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کی ۔اسی دوران پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان مارے گئے ۔