پسنی: کوسٹ گارڈ کی کارروائی میں 2 ہزار کلو گرام سے زائد چرس برآمد

May 18, 2024

جنگ فوٹو

پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف پسنی اور اوتھل کے علاقے میں کارروائیوں کے دوراناعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی انٹیلجنس ٹیم نے انسداد منشیات اور اینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں پسنی کے جنرل ایریا زیکو کپر پوسٹ کے شمال مغرب میں سرچ آپریشن کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس کے 187 بیگ برآمد کیے ہیں۔

یہ آپریشن انتہائی مشکل اور ناقابل رسائی پہاڑی علاقے میں انجام دیا گیا۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 34.241 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

اوتھل چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس (باچا خان کوچ) سے 3595 کلو گرام ممنوعہ چھالیہ بھی برآمد کی گئی جس کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔