ساہیوال: مبینہ پولیس تشدد سے ڈکیتی کا ملزم ہلاک

December 26, 2018

پنجاب کے شہر ساہیوال کے علاقے فتح شیر کے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ڈکیتی کے مقدمے کا زیر حراست ملزم جاں بحق ہو گیا ۔

ہلاک ہونے والے ملزم کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ تھانے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متوفی کے بہنوئی طاہر کے مطابق 82 سکس آر کے رہائشی قاسم اور اس کے بھائی کو ایک ہفتہ قبل فتح شیر پولیس نے موبائل چھیننے کے مقدمے میں حراست میں لیا تھا۔

پولیس تشدد کے باعث اس کی موت ہوئی اور پولیس اہلکار قاسم کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

جاں بحق ملزم کے ورثاء نے ڈسٹرکٹ اسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔