بہاولپور کے ماڈل بازار میں آگ لگ گئی

December 28, 2018

جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں واقع ماڈل بازار میں موجود دکانوں میں اچانک آگ لگ گئی جس نے پھیل کر متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث ماڈل بازار کی متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولپور فائر بریگیڈ سروس کی گاڑیاں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس کے ن نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔