ن لیگ العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کرے گی

December 28, 2018

مسلم لیگ (ن) نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مریم نواز نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے 5 گھنٹے طویل ملاقات کی۔

ملاقات میں قانونی امور پر مشاورت کی گئی،اس دوران طے پایا کہ العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خواجہ حارث کے توسط سے بہت جلد پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے پایا کہ سزا کے خلاف پٹیشن کی تیاری کے بعد مریم نواز اور خواجہ حارث کے درمیان ایک اور ملاقات بھی ہوگی ۔

العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال قید بامشقت،جرمانے،اثاثوں کی ضبطی اور 10 سال کی نااہلی کی سزا سنائی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم ان دونوں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تھے۔