امریکا، شدید برف باری سے حادثات میں 3 افراد ہلاک

December 29, 2018

امریکا کے مغربی اور جنوب مشرقی علاقوں میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا، خراب موسم کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی ایئر پورٹس پر جمعے کے روز 500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 5ہزار7سو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

جمعرات کو بھی 800پروازیں منسوخ اور ساڑھے 6ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔

لوزیانا میں آسمانی بجلی کی وجہ سے درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی، کنساس اور شمالی ڈکوٹا میں سڑکوں پر برف کی وجہ سے گاڑیاں سلپ ہونے کے باعث 2افراد ہلاک ہو گئے۔

لوزیانا، کنساس، شمالی و جنوبی ڈکوٹا، منی سوٹا اور آئیووا میں شدید برف باری جاری ہے۔

نارتھ سینٹرل سے مڈ ویسٹ تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے، برف باری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔