کراچی، سی این جی آج رات پھر بند ہوگی

December 30, 2018

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے بعد آج رات آٹھ بجے پھر بند کردیے جائیں گے ۔

سی این جی اسٹیشنز گزشتہ شب آٹھ بجے کھولے گئےتھے ۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہےجبکہ گیس نہ ہونے کے باعث صبح ناشتے کے لیے ہوٹلوں پر رش ہے۔لوگ باہر سے کھانا خرید کر کھانے پر مجبور ہیں۔