سندھ میں سی این جی لوڈ مینجمنٹ شیڈول اچانک تبدیل

December 30, 2018

سندھ میں سی این جی کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول کو اچانک تبدیل کردیا گیا۔

کل صبح 8 کے بجائے رات 10 بجے سے ہی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان سامنے آگیا۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی رات 10 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر، بدھ اور جمعے کو بند رہیں گے۔