لائیو اسٹاک ،پولٹری۔۔۔۔ ملکی ترقی میں

December 31, 2018

minhajur.rabjanggroup.com.pk

لائیو اسٹاک کے بارے میں وزیراعظم کی تقریرکو بڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن مذاق برطرف یقیناً اس شعبہ کی طرف دھیان دینا بہت ضروری ہے۔ زرعی شعبہ جو کہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شعبہ اعلیٰ فصلوں ،ادنیٰ فصلوں ، لائیو اسٹاک، پولٹری اور جنگلات پر مشتمل ہوتا ہے۔ جب افغانستان کے راستے ہمارے مویشی اسمگل ہوکر عرب ممالک جانے لگے تو پھر لائیو اسٹاک کی طرف توجہ گئی لیکن بھرپور توجہ پھربھی نہ دی گئی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس شعبہ اورپولٹری کے شعبہ کی باقاعدہ ترویج کی جائے اور جن جن علاقوں میں ان کی افزائش ممکن ہے حکومت وہاں کے لوگوں کو encourage کرے اور اس کاروبار میں لگائے۔اور ان کے لیے دنیا بھر میں مارکیٹ تلاش کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ نہ صرف خام گوشت باہر بھیجا جائے بلکہ مختلف دیسی اور بین الاقوامی کھانوں کو تیار کرکے " فروزن فوڈز" بھی باہر بھیجے جائیں ابتدائی طور پر کچھ مشکلات آئیں گی لیکن آہستہ آہستہ ان کی مانگ میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔اسی طرح ان جانوروں کی کھال جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے انہیں خام مال کی شکل میں صرف برآمد نہ کیا جائے بلکہ کھالوں کی صنعتوں کو فروغ دیتے ہوئے مختلف اشیاء تیار کی جائیں جن کی مانگ بیرون ممالک میں موجود ہویا مانگ پیدا کی جائیں۔فصلوں کی بہتری اور پیداوار میںاضافے کیلئے ترجیحی اقدامات کئےجائیں۔ اس سب کے لیے حکومت چاہے وفاقی سطح پہ یا صوبائی سطح پر اپنی Will دیکھانی ہوگی۔ ایک دفعہ کا شتکاروں کا اعتماد بحال ہوگیا تو وہ پھر اپنی راہیں خود نکال لیں گے۔