قومی شاہراہوں پر دھند سے حدِ نگاہ کم ہو گئی

December 31, 2018

قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر سے 50 میٹر رہ گئی۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق خانیوال ملتان موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے بندکر دی گئی ہے، اسی طرح لاہور سے کوٹ مومن، فیصل آباد اور گوجرہ میں بھی موٹروےشدید دھند کے باعث بند کی گئی ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے مزید بتایا ہے کہ خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں کے مختلف علاقوں میں بھی دھند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری سفر کے دوران گاڑیوں پرفوگ لائٹس استعمال کریں، جبکہ دھند سے متعلق معلومات کے لیے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔