پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

January 02, 2019

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ، دو روز کے دوران بھارت کا یہ دوسرا جاسوس ڈروان ہے جسے گرایا گیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسو ڈرون مار گرایا ہے، آج لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں گرایا گیا۔


واضح رہے کہ پاک فوج نے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ باغ سیکٹر میں بھی بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔