پاکستان جنوبی افریقا کا دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

January 03, 2019

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا، سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 6 بیٹسمین، 3 فاسٹ بولرز اور یاسر کے ساتھ ہم میدان میں اتریں گے ۔

پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن کی غیر ذمے دارانہ کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ لائن کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے تاہم سیریز میں واپس آنے کے لئے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی خدمات حاصل ہونگی۔

میچ سے قبل پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی توقع کی جارہی ہے ، حسن علی کی جگہ محمد عباس کو حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان نے آج تک جنوبی افریقا کی سرزمین پر کوئی سیریز نہیں جیتی اور کیپ ٹاؤن میں پاکستان کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں رہا ہے۔

اس گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ کھیلے گئے اور تینوں میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دی ہے۔