سبریمالا مندر میں داخل ہونیوالی خواتین کو دھمکیاں موصول

January 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی ریاست کیرالہ کے سبریمالا مندر میں داخل ہونے والی دو خواتین بندو اور کناکا کا کہنا ہے کہ انہیں انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مندر میں عبادت کرنا ان کا آئینی حق ہے،معلوم ہے ہماری زندگی خطرے میں ہے مگر اس کے باوجود ہم مندر میں جاتی رہیں گی۔

واضح رہے کیرالہ میں تین خواتین کے مندر میں داخل ہونے پر انتہاپسند آپے سے باہر ہو گئے تھے،دیگر سیاسی جماعتوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو کشیدہ حالات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔