بھارت میں سالانہ پتنگ میلے کاانعقاد

January 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت کی ریاست گجرات میں سالانہ پتنگ بازی کے میلے کا انعقاد کیا گیا جن سے آسمان بڑی بڑی رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔

احمد آباد میں منعقدہ کائٹ فیسٹیول میں45ممالک سے ماہر پتنگ باز ٹیموں نے شرکت کی۔

اس موقع پرآسمان پر دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل رنگین پتنگیں سے سجا ہو ا دکھائی دیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ پتنگوں کے کئی اسٹالز بھی شائقین کیلئے لگائے گئے تھے جس میں رکھی نت نئے ڈیزائن کی دیوہیکل پتنگیں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

رنگارنگ میلے میں سینکڑوں منفر اند از اور ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں جبکہ اس موقع پرمختلف ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کے مقابلے بھی منعقد کروائے گئے اورمقامی آبادی سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد اس فیسٹیول سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دی۔