سی بی آئی ڈائریکٹر الوک ورما عہدے پر بحال

January 08, 2019

بھارتی سپریم کورٹ نے تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے ڈائریکٹر الوک ورما کو عہدے پر بحال کردیا۔

بھارتی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے ڈائریکٹر الوک ورما کی جبری رخصت کےمعاملے پر چیف جسٹس رانجن گوگوئی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں الوک ورماعہدے پربحال کیا گیا تاہم وہ سی وی سی انکوائری مکمل ہونے تک بڑےپالیسی فیصلےنہیں لےسکیں گے۔

فیصلے میں مزید کہاگیا کہ ہ اس طرح کا کوئی قانون نہیں ہے کہ حکومت بغیر سلیکٹ کمیٹی کی اجازت کے کسی سی بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹائے۔ عدالت نے کہا کہ تقرری، عہدے سے ہٹانے اور ٹرانسفر کے بارے میں واضح قوانین موجود ہیں۔

ایسے میں مدت کار ختم ہونے سے پہلے آلوک ورما کو عہدہ سے نہیں ہٹایا جانا چاہئے تھا۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ سال 23 اکتوبر کو الوک ورما،خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھاناکو ان کے اختیارات سے محروم کرکے چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔