’میئر کراچی عدالتی حکم کی آڑ میں لوگوں کو بیروزگار کر رہے ہیں‘

January 08, 2019

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ میئر کراچی عدالتی حکم کی آڑ میں لوگوں کو بے روزگار کر رہے ہیں۔

اردو بازار میں میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ تجاوزات نہیں کے ایم سی کی تعمیر شدہ مارکیٹ ہے،مئیر کراچی اگر کرایہ بڑھانا چاہیں تو بڑھا دیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں میئر کراچی نے 50 کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیجا ہے،وہ کہتے ہیں خرم کے بیان سے ان کی ساکھ خراب ہوتی ہے،پوچھتا ہوں میئر صاحب آپ کی ساکھ ہے کہاں؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالتی حکم کی آڑ میں لوگوں کا رروزگار ختم کیا جارہا ہے،اگر میئر صاحب کو کرایا بڑھانا ہے تو بڑھائیں لیکن دکانیں تو نہ گرائیں، دکانداروں کو بھی چاہیے کے میئر کیخلاف عدالت میں جائیں۔

انہوں نےکہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار سے دوبارہ گزارش ہے کہ ان معاملات کو دیکھیں۔