میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، نیول چیف

January 09, 2019

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ہم پاک بحریہ کو چاروں جہتوں میں ایک نا قابلِ تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک فضائیہ کے وار کالج کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے پاکستان نیوی کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سےخطاب کیا۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں اور انہیں استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

نیول چیف نے وار کالج کی فیکلٹی اور وہاں زیر تربیت غیر ملکی افسران سے بھی ملاقات کی۔