ہالی ووڈڈرامہ فلم "مائن 9 "کا نیاٹریلر جاری

January 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی ووڈڈرامہ فلم مائن 9(Mine 9)کا سنسنی خیزنیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایڈی مینسور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کان میں پھنسے ایسے مزدوروں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک دھماکے کے نتیجے میں آکسیجن سے محروم ہوجاتے ہیں اور انکے لئے اپنی جان بچانا مشکل ہوجاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ ٹیری سرپیکو،مارک ایشورتھ،کیون سیزمور،کلنٹ جیمز،ایرن ایلزبتھ اور اینی تھریش سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

چارلس رشارڈ اور ایڈی مینسور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔