برازیل: فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی زخمی

January 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


دوران میچ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے واقعات عام سے بات ہے تاہم برازیل میں ایک کھلاڑی کو مشکل صورتحال کا سامنا کچھ ایسے کرنا پڑا کہ درد سے اُسکی چیخیں نکل گئیں۔

برازیل میں جاری یوٹھ فٹبال میچ کے دوران ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا جسے کچھ لمحوں بعدمیڈیکل کارٹ اسکی مدد کو پہنچی لیکن قسمت خراب کہیں یا کچھ اور کہ مدد کیلئے آئی گاڑی زخمی کھلاڑی کے پیر پر چڑھ گئی۔

جس پر تکلیف کی شدت سے کھلاڑی چیخ پڑا تاہم رضاکروں کے جلد اپنی غلطی کا احساس ہوا اور فوری طبی امداد دینے لگ گئے۔