علی زیدی کا رائس ایکسپورٹرز کو شکریہ کیساتھ مشورہ

January 10, 2019

وفاقی وزیر علی زیدی نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چاول برآمدات کے فروغ اور کاروبار کے لئے مثبت پالیسی پر تحریک انصاف حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے جواب میں ٹویٹر پر ایسوسی ایشن کو شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ایک مشورہ بھی دے ڈالا۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرنے اور جائز مطالبات پورے کرنے کے واضح احکامات دے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سراہے جانے پر وہ تاجر برادری کے مشکور ہیں، تاہم بہتر ہوگا کہ اشتہار پر خرچ کی جانے والی رقم ڈیم فنڈ میں دے دی جائے۔