پریمیئر لیگ فٹ بال:نیوی نے نیشنل بینک کو ہرا دیا

January 10, 2019

پاکستان نیوی کے نوید احمد نے پریمیئر لیگ فٹ بال میں اپنی ٹیم کو نیشنل بینک کے خلاف 1-0 کا کامیابی دلوا دی۔لیگ میں پاکستان واپڈا اور کے الیکٹرک کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا ۔

کے پی ٹی اسٹیڈیم میں پاکستان نیوی اور نیشنل بینک کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نیوی کے نوید احمد نے گول کر کے اپنی ٹیم کو سرخرو کیا۔ کے ایم سی اسٹیڈیم پر پاکستان واپڈا اور کے الیکٹرک کے درمیان 1-1 گول سے برابر رہا ۔کھیل شروع ہوتے ہی پہلے منٹ میں کے الیکٹرک کے محمد ریاض نے گول ٹیم کو برتری دلوا دی۔

میچ کے مہمان خصوصی سابق صدر پنجاب فٹبال فیڈرشنُ اور حالیہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے منتخب ایگزیکٹیو باڈی کے ممبر رانا محمد اشرف تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڈیوں سے تعارف کرایا گیا انہوں نے گراونڈ میں شاندار انتظامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا انشاءاللہ اب فٹبال کے گراونڈ آباد ہونگے ۔