عوام کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کی جدوجہد تیز کی جائے، بی این پی

January 11, 2019

کوئٹہ ( پ ر ) پارٹی کو فعال رکھنے اور عوامی قریبی روابط رکھنے کیلئے پارٹی کے کارکن اپنی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کو جدید خطوط پر منظم اور فعال رکھنے کیلئے جدوجہد پر مرکوز رکھیں اور عوام نے جس انداز میں پارٹی کے اصولی موقف جدوجہد اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیا عوامی اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پارٹی کے کارکنوں کواپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہاربلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ بی این پی کے کارکنوں پر آج یہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ بلوچستانی عوام کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی جمہوری انداز میں جدوجہد پر توجہ مرکوز رکھیں۔ کیونکہ پارٹی کو عوام کی جانب سے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حلقوں کی طرف سے پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔ بی این پی ہے نے ہمیشہ عوام کے قومی اجتماعی مفادات اور حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے عوام کو کبھی مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑا اور تاریخی جدوجہد کے ذریعے سے تمام مشکل و کٹھن حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے استحصالی قوتوں کی سازشوں اور منصوبوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہوکر جدوجہد کی ہے۔انہوں نے پارٹی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھ کر ان کی صفوں میں موجود ہوکران کے ہر قسم کی شکایت کا ازالہ کرنے کیلئے اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کریں۔