چلتی ٹرین سے اُترنا جان لیوا ہوسکتا ہے!!

January 11, 2019

بھارت میں ایک خاتون ٹرین سے اُترتے ہوئے پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان آگئی، تاہم وہاں موجود لوگوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بچالیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی میڈیا میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں گجرات کے ریلوے اسٹیشن پر فیملی کو چلتی ٹرین سے اُترتے دیکھا جاسکتا ہے، پہلے ایک مرد ٹرین سے اُترتا ہے جس کے بعد خاتون ٹرین سے باہر آتی ہے لیکن پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے وہ پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیانی جگہ میں گرجاتی ہے، اس دوران اُس نے ٹرین کے ڈور کا ہینڈل بھی تھامے رکھا۔

خاتون کے گرتے ہی ٹرین سے اُترنے والے دیگر مسافر فوری طور پر وہاں آجاتے ہیں اور خوش قسمتی سے خاتون کو بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔