ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا کورٹ چھوڑنے کا فیصلہ

January 11, 2019

مسلسل انجری سے پریشان ہوکر برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کورٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، انکا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلین اوپن کے بعد انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

کمر کی انجری کی تکلیف سے بےحال ، سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نےجمعہ کو جذباتی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب اُن کے لیے کمر کی تکلیف نا قابل برداشت ہوچکی ہے، وہ کھیلنا چاہتے تھے لیکن تکلیف کےباعث کھیل جاری رکھنا اُن کے لیے ممکن نہیں رہا۔

اس لیے اُنہوں نے آسٹریلین اوپن کے بعد ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، یہ کہتے ہوئے اینڈی مرے کی آواز گلوگیر ہوگئی،اور وہ بے اختیار روپڑے ۔